معروف اداکارہ علیزے شاہ کی حال ہی میں گاڑی میں بیٹھے سیگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اداکارہ نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے ۔ سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہاہے کہ اداکار ہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سیگریٹ کے کش لگا رہی ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر یہ ویڈیو بنائی گئی جو کہ سوشل میڈیا پرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔اب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھلاوؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹاسٹوری پر ایک ویڈیو شئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ غیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرناالیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔اداکارہ نے اس اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔