Pakistanio ki aksariat media se mutmaeen

پاکستانیوں کی اکثریت میڈیا سے مطمئین۔۔

پاکستانیوں کی اکثریت میڈیا سے مطمئین نظر آتی ہے۔۔گیلپ سروے کے مطابق اناسی فیصد پاکستانی میڈیا کی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں۔۔ گیلپ کی جانب سے ملک بھر میں کئے گئے سروے میں عوام سے دو سوال پوچھے گئے تھے۔۔پہلا سوال تھا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستانی میڈیا اورلیڈرز کی پرفارمنس آپ کے خیال میں کیسی رہی؟؟ دوسرے سوال میں پوچھا گیا تھاکہ آپ کے خیال میں میڈیا کی پرفارمنس کیسی رہی، بہت اچھی، اچھی، اطمینان بخش، بری یا پھر بہت بری۔۔  حاصل شدہ نتائج کے مطابق اٹھارہ فیصد عوام کا کہنا تھا کہ میڈیا کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، اڑتیس فیصد نے کارکردگی کو اچھی قرار دیا، تئیس فیصد کے نزدیک میڈیا کی کارکردگی اطمینان بخش تھی، گیارہ فیصد کے نزدیک میڈیا نے بری کارکردگی دکھائی جب کہ چھ فیصد کو ایسا لگا کہ میڈیا نے بہت بری کارکردگی دکھائی۔۔گیلپ کے مطابق سروے میں بارہ سو خواتین و حضرات سے سوالات کئے گئے جن کا تعلق شہری اور دیہی علاقوں سے تھا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں