آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کیلئے سستے سبسکرپشن پیکجز لانے کا اعلان کر دیا۔ رعایتی پیکجز پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی پیش کئے جائیں گے۔ پاکستانی صارفین کو نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز کی مد میں تقریباَ 1.6 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے صارفین کیلئے نیٹ فلکس کے معیاری پیکیج کے لیے 10.92 ڈالزر فیس مقرر کی جائے گی۔آن لائن سٹریمنگ کمپنی نے پیکجز کی ماہانہ سبسکرپشن فیس میں کمی یورپ، ایشیاء، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک کے صارفین کیلئے کی ہے۔واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے مارکیٹ میں بڑھتے حریفوں سے مقابلے کیلئے اپنے صارفین کو رعایتی قیمتوں پر پیکج متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Facebook Comments