پاکستان کے لیے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب پر تقریباً 300 پاکستانی چینلز کے 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جن میں سے 55 فیصد سے زیادہ ناظرین بیرونی ممالک سے آتے ہیں۔ڈان اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔۔گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مقامی یوٹیوبرز کا تخلیق کردہ مواد پوری دنیا میں بہت مقبول ہے۔انہوں نے یہ بات ایک ورچوئل گول میز کے دوران کہی جس میں چار مشہور اکاؤنٹس کے تخلیق کاروں نے شرکت کی — ڈکی بھائی، سمتھنگ ہوٹ، سسٹرولوجی اور اسٹریٹ فوڈ پی کے۔ان کے مطابق، مقبول پاکستانی یوٹیوب چینلز سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کما رہے تھے، جو سالانہ 140 فیصد سے زیادہ کی شرح نمو ریکارڈ کر رہے تھے۔یوٹیوب پاکستان اور دنیا کے مقبول ترین ویڈیو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ ملک نے پچھلے کچھ سالوں میں مواد تخلیق کرنے والوں اور ان کے سبسکرائبرز میں اضافہ دیکھا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)