ٹک ٹاک نے سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں غلط معلومات فراہم کرنے والی ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے 2023 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ، 2023)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91,003,510 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے53,494,911 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,209,835ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔پاکستان میں سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ اس کے مقابلے میں، سنہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا۔
پاکستانی ٹک ٹاکرز کی ایک کروڑ وڈیوز ڈیلیٹ۔۔
Facebook Comments