tiktoker kashif zameer ki zamanat khaarij

پاکستانی ٹک ٹاکر کو ارطغرل غازی کی وارننگ۔۔۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل  غازی کے نام سےشہرت پانے والے اداکار اینگن التان دوزیاتان کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اداکار  کی جانب سے ایک پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے کے لئے جاری کی گئی پچھلی پریس ریلیز اب بھی برقرار ہے  اور اگر کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اینگن التان کے حوالے سے بے بنیاد دعوے بند نہ کئے گئے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔روزنامہ جنگ کے مطابق انگین آلتان کے میڈیا مینیجر کی جانب سے ریلیز کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں