pakistani shafi par X ke asraat

پاکستانی صحافت پر ایکس کے اثرات، پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی۔۔

ڈاکٹر علی بہادر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کی ڈگری مکمل کر لی۔ ڈاکٹر علی نے حال ہی میں ہونے والے پبلک ڈیفینس میں اپنا تحقیقی مقالہ “سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے پاکستانی صحافتی طرزعمل اور نیوز روم پر ہونے والے اثرات” پیش کیا۔ مقالے میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق پاکستان کی صحافت پر ایکس کے اثرات واضح ہیں جس نے نہ صرف صحافتی سرگرمیوں بلکہ نیوز روم میں خبروں کے تیاری کے عمل کو یکسر تبدیل کر دیا ہے اور پاکستانی صحافت ایک ڈیجیٹل دور میں شامل ہو چکی ہے جس نے صحافیوں کے خبریں جمع و ترسیل کے عمل کو پہلے سے تیز کر دیا ہے۔ علمی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر علی کو ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں