پاکستانی صحافیوں کو ایک اور عالمی اعزاز حاصل ہوگیا۔۔جمعرات کو چار پاکستانی صحافیوں کو ‘چوتھے سی پیک کمیونی کیشن ایوارڈ کے فاتح قرار دیا گیا۔۔فاتحین کا اعلان 7ویں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک میڈیا فورم میں کیا گیا، جس کا عنوان تھا ۔۔ کثیر جہتی اور جامع سی پیک کی تصویر کشی کے لئے نئے میڈیا تعاون کو بڑھانا۔۔ چائنا اکنامک نیٹ اور پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ نے چینی سفارت خانےکے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا۔۔صحافیوں میں حافظ طاہر خلیل (بیورو چیف روزنامہ جنگ، اسلام آباد) اور فری لانس صحافی محمد آصف نور، سید کمال حسین شاہ، اور طاہر علی شامل ہیں۔ طاہر اے این ایس اے (اطالوی نیوز ایجنسی) کے پاکستانی نمائندے اور چائنا اکنامک نیٹ کے لیے معاون مصنف کے طور پر کام کرتا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments