pakistani sahafion keliye khatarnaak mulk bangya hai

پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے، سیکرٹری پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے)کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے جب صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پی ایف یو جے تمام پریس کلب اور کے یو جیز کو مشترکہ لائے عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور موثر ایکشن لینا چائیے بلیک ڈئے منانا ہوگا اور ممکن ہوا تو لانگ مارچ بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ صحافیوں کی تنخواہوں واجبات کی ادائیگی،بےروزگاری سمیت دیگر مسائل کا حل نکالا جائے،میڈیا مالکان ہوں یا حکومت سب کے خلاف نکلنا ہو گا ماضی کے مقابلے میں یہ دور صحافیوں کے لیے زیاده خطرناک ثابت ہوا ہے ارشد شریف کو شہید کردیا گیا اب چپ نہیں رہنا ہوگا،ان خیالات کااظہار پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی، اسسٹنٹ  سیکریٹری جنرل لیاقت کشمیری اور ایف ای سی کے رکن جاوید چوہدری کی جانب سے دئیے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیااس موقع پر سنئیر صحافی مظہر عباس ،کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری امتیاز خان فاران،سابق سیکریٹری ارمان صابر.سیئنر صحافی میاں طارق جاوید سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کراچی آیا تو بہت سارے مسائل کا علم ہوا جب شکایات کو سننے کو ملتی ہیں اور باتیں ہوتی ہیں تو بہت سارے مسائل کا حل بھی نکلتا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ معاملات بہت گھمبیر ہیں جس طرح پی ایف یو جے اور یو جیز کو کام کرنا چائیے تھا اس طرح سے کام نہیں ہوا ہے ہم سب کے سامنے ارشد شریف کا سانحہ ہے جیسے بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا بہت ہی افسوسناک ہے میں اس سلسلے میں تین سے چار مرتبہ اسلام آباد گیا تو ان کی والده سے ملاقات ہوئی ارشد شریف کی والده نے مجھے کہا کہ میرے بیٹے کو شہید کردیا گیا ہے آپ لوگ اس معاملے کو دیکھیں اگر آپ لوگوں نے اس معاملے کو نہیں دیکھا تو الله کے پاس جاکر پکڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ملک بن گیا ہے یہاں پر صحافیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں صحافیوں کو ایک طرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف صحافیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں ان کے واجبات ادا نہیں کیےجارہے ہیں ان کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں اس سارے عمل کا اچھا تاثر نہیں جارہا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے جب سب کو متحد ہوکر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہےپی ایف یو جے تمام پریس کلب اور تمام کے یو جیز کے متحد ہوکر نکلنا ہو گا موثر ایکشن لینا پڑئے گا اگر ضرورت پڑی تو لانگ مارچ بھی کیا جاسکتا ہے،بلیک ڈئے منایا جاسکتا ہے ہمیں واجبات باقیاجات اور تنخواہوں کے حصول کے لیے نکلنا ہو گا جب ہم نکلیں گے .تو مسائل حل ہوں گے انہوں نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کے جس طرح کے مسائل ہیں اس طرح پی ایف یو جے کام نہیں کرسکی ہے جس طرح کام کرنا چائیے تھا،انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ یو جیز کے بہت سے دھڑے بن گئے ہیں جب ہم سب مل کر کام کریں گے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں