pakistani sahafat ka anokha baap beta show

پاکستانی صحافت  کا انوکھاباپ بیٹا شو

پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں منفرد پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اقبال جکھڑ اور ان کے بیٹے حسن تیمور جکھڑ نے باپ بیٹا شو کے نام سے ایک پوڈکاسٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس پروگرام میں باپ بیٹا پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ پہ گفتگو کرتے ہیں۔باپ بیٹا شو کے نام سے آنے والے اس پروگرام کو عوام کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اقبال جکھڑ 55 سال سے صحافت میں ہیں اور اہم ادارتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ حسن تیمور جکھڑ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا میں اہم عہدوں پہ کام کرچکے ہیں۔ اب وہ اپنا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بناکر اس پہ پروگرام چلارہے ہیں۔۔۔اس شو کا لنک درج ذیل ہے۔۔

https://youtube.com/@RiyasatDotPK?si=46Los4KstcTp3HUz

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں