پاکستانی میڈیا اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں تاریخی معاہدہ، چار بڑی تنظیموں نے ترقی کے لیے ہاتھ ملا لیاپاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ، پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیا اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی اجتماعی ترقی کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ میڈیا، ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔چاروں تنظیمیں مل کر صنعت کو درپیش چیلنجز پر توجہ دیں گی جن میں ریگولیٹری معاملات، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے چیلنجز شامل ہیں۔پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، احمد حسین کپاڈیا کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد نہ صرف صنعت کے مفادات کا تحفظ کرے گا بلکہ تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو بھی فروغ دے گا۔ ہم سب مل کر منصفانہ پالیسیوں اور پائیدار ترقی کے لیے کام کریں گے۔اس معاہدے سے پاکستان کی ایڈورٹائزنگ اور میڈیا انڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس میں صنعت کی ترقی اور عالمی معیار کے مطابق جدت لانے پر زور دیا جائے گا۔
![pakistani media or advertising industrty mein tareekhi muhaida](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2025/02/PAA-800x320.jpg)
پاکستانی میڈیا اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں تاریخی معاہدہ۔۔
Facebook Comments