معروف اداکارہ کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو کورین ڈرامے دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ بہت سے پاکستانی عوام کی طرح وہ بھی کورین ڈراموں کی مداح ہیں۔اُنہوں نے کورین ڈراموں میں دکھائے جانے والے مردوں کے عورتوں سےحسنِ سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورین ڈراموں میں مردوں کو اپنے پیاروں کے لیے اور بالخصوص خواتین کے لیے بہت چھوٹی چھوٹی معمولی چیزوں کو بہت خوبصورت انداز میں کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور جب ہم پاکستانی خواتین وہ سب دیکھتی ہیں تو سوچنے لگتی ہیں کہ ایسے مرد ہمیں پاکستان میں کیوں نہیں ملتے۔اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستانی مردوں سے درخواست کرتی ہوں کہ خدا کے واسطے کورین ڈرامے دیکھیں اور ان سے کچھ سیکھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو کورین ڈراموں سے یہ سیکھنا چاہیے کہ اپنے عزیز و اقارب سے جذبات کا اظہار کرنا ہے، کسی سے محبت کس طرح کرنی ہے اور پھر اپنی محبت کا اظہار کیسے کرنا ہے۔