morning show anchor ne wazan kam karne ka asan tariqa btadia

پاکستانی خواتین کو گوری رنگت کا جنون ہے،شائستہ لودھی۔۔

ٹی وی میزبان، اداکارہ اور سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگ گوری رنگ کیلئے جنونی ہوتے ہیں ‘  ان کے پاس ایسی بہت ساری خواتین رنگت گوری کروانے آتی ہیں جو پہلے سے ہی گوری ہوتی ہیں۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بہت سارے مداح ان کے کلینک پر صرف انہیں دیکھنے آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ایسے لوگ ان کے سامنے مریض بن کر آتے ہیں تو وہ کچھ بول نہیں پاتے اور پھر دیر سے بولتے ہیں کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اداکارہ سے ملاقات کے لیے انہیں فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔شائستہ لودھی  نے گوری رنگت کے جنون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ حیران کن طور پر اب بھی پاکستان میں گوری رنگت کا جنون زیادہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب بھی ان کے پاس بہت سارے لوگ رنگت گوری کروانے آتے ہیں، یہاں تک کہ ان کے پاس ایسی خواتین بھی آتی ہیں جو گوری ہوتی ہیں لیکن اس باوجود وہ مزید گورا ہونا چاہتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں