pakistani glukaar or adakara turkey mein phans gye

پاکستانی گلوکار اور اداکارہ ترکی میں پھنس گئے۔۔

معروف اداکارہ اور گلوکار  فلک شبیر کرفیو  لگنے کے سبب ترکی میں پھنس گئے۔اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی  سٹوری پر چند ویڈیوز شیئر  کیں جن میں سے  ایک ویڈیو میں سارہ علی خان کو استنبول میں کھانا نہ ملنے اور کپڑے خود استری کرنے کا شکوہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں فلک ترکی آنے والوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ استنبول آنے والے تمام افراد سن لیں کہ نا آپ کو  یہاں کوئی دکان کھلی ہوئی نظر آئے گی اور نا ریستوران، آپ یہاں ہفتہ اور اتوار کو کچھ نہیں کر سکتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ فلک ہنی مون منانے استنبول گئے تھے جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں  اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کی شریک حیات بنی تھیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں