PAKISTANI FANKAR JORI KI WEB SERIES KI BHARAT MEIN RELEASE

پاکستانی فنکار جوڑی کی ویب سیریزکی  بھارت میں ریلیز۔۔۔

پاکستانی سپر سٹار فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ اور یوٹیوب کے چینل ’زندگی‘ پر ریلیز کی جائے گی۔بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی 5‘ نے ویب سیریز ’برزخ‘ کے مختلف پوسٹرز جاری کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کا بھی اعلان کیاہے۔’برزخ‘میں پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی مشہور جوڑی فواد خان اور صنم سعید نے ایک بار پھر اپنی جاندار پرفارمنس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ویب سیریز کو وقاص حسن حسان اور شائلجہ کیجروال نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایات کار عاصم عباسی ہیں۔ ’برزخ‘کو بہترین سیریز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور اداکارہ جیسے ایوارڈز کے لیے ’عالمی سیریز مینیا فیسٹیول‘ میں نامزد کیا گیا تھا۔ویب سیریز کی کہانی ایک عمر رسیدہ شخص کے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے محبت کی تلاش ہے، سیریز میں باپ اور بیٹے کے درمیان نسل در نسل چلنے والے مسائل اور مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ’برزخ‘ کو پاکستان کی خوبصورت سیاحتی مقام وادیٔ ہنزہ میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کی کہانی محبت، نقصان اور مفاہمت کے موضوعات کے ارد گرد گھومتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں