موہالی کرکٹ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹانے کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے ایک اور قدم آگے جاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز (فوائس) اور انڈین فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے اب باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیاں پہلے ہی پاکستانی گلوکاروں کے گانے اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹاچکے ہیں۔خیال رہے دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے نامور بالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ ہندو انتہاپسندوں کے خوف سے سونی ٹی وی انتظامیہ نے پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا۔۔
پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر پابندی۔۔
Facebook Comments