pakistani adakara ka bhaarti producer par harassment ka ilzam

پاکستانی اداکارہ کا بھارتی پرڈیوسرپر ہراسانی کا الزام۔۔

پاکستانی اداکارہ مہرین شاہ نے بھارتی پروڈیوسر پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈائریکٹر کے توسط سے وہ آذربائیجان کے شہر باکو میں فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی ہیں اور یہاں فلم کے بھارتی پروڈیوسر راج گپتا نے ان کے ساتھ متعدد موقعوں پر جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔اداکارہ کا مزید کہنا کہ بھارتی پروڈیوسر کی نازیبا حرکتوں پر پاکستانی ڈائریکٹر احسان زیدی مکمل خاموش رہے اور انہوں نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی، میرے دوٹوک انکار پر میرے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا، جب میں بیمار ہو گئی تو کوئی مجھے ہسپتال نہیں لے گیا اور آخری دن کے شوٹ پر مجھے کھانا تک نہیں دیا گیا۔مہرین شاہ نے کہا کہ رات کو ہمارے ہوٹل میں طوائفوں کو لایا جاتا تھا اور اس کام میں بھارتی پروڈیوسر ملوث تھے، ابھی میں باکو شہر میں ہی ہیں اور اپنے پیسوں سے ٹکٹ کرا کر پاکستان واپس آؤں گی۔اداکارہ نے کہا کہ ایک موقع پر احسان زیدی نے مجھے کہا کہ اگر کام نہیں کرنا ہے تو بھاڑ میں جاؤ، ویڈیو پیغام کا مقصد یہ ہے کہ جو لڑکیاں شوبز میں کام کر رہی ہیں وہ ایسے لوگوں سے خبردار ہو جائیں جو ان کا استحصال کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں