pakistan nahi chora | Aftab Iqbal

پاکستان نہیں چھوڑا، آفتاب اقبال۔۔

کیا معروف ٹی وی میزبان آفتاب اقبال بھی پاکستان چھوڑ جانے والے صحافیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے؟آفتاب اقبال کا اس افواہ پر مؤقف سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے اپنے ویلاگ میں ملک چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا، اور ایسی افواہیں پھیلانے والوں کیلئے ہدایت کی دعا دی۔۔واضح رہے کہ  9مئی کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماﺅں اور ورکرز کی طرف سے ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے پرتشدد واقعات کے بعد گرفتار ہونے والوں میںعمران ریاض خان اور آفتاب اقبال بھی شامل تھے۔آفتاب اقبال، عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے نرم گوشہ رکھتے اور ان کے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔ 9مئی کے روز وہ بھی کورکمانڈرہاﺅس لاہور کے باہر موجود تھے، جسے پی ٹی آئی کے لوگوں نے نذرآتش کر دیا تھا تاہم عدالت میں آفتاب اقبال نے مو¿قف اختیار کیا کہ وہ بطور صحافی احتجاج کی کوریج کے لیے وہاں گئے تھے، جس پر انہیں رہا کر دیا گیا۔حالیہ دنوں آفتاب اقبال بیرون ملک گئے جس پر سوشل میڈیا پر ان کے ملک چھوڑ جانے کی افواہ گردش کرنے لگی۔ اس پر آفتاب اقبال نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”جو لوگ حیران ہو رہے ہیں کہ میں ملک چھوڑ کر چلا گیا ہوں، ان کے لیے عرض ہے کہ مجھے متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں شوز کرنے ہیں۔ یہ ایونٹس پہلے سے طے شدہ تھے۔ پاکستان! میں جلد آﺅں گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں