مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلئے قوانین نہیں تھے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک بھی کیا جاتا ہے، اسے ریگولیٹ کرنے کے لئے قوانین ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے پاس وہ سہولتیں موجود ہونی چاہئیں جس پر صحیح طور پر تحقیقات کی جائیں، حکومت کا فرض بنتا ہے وہ تمام تکنیکی چیزیں اداروں کو مہیا کرے۔طلال چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پوری دنیا میں استعمال ہوتے ہیں، قوانین پر پاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گے تو کنٹرول کیسے ہو گا۔ع