آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہےکہ پاکستان میں صحافت پر پابندی ہے نہ ایسے واقعات میں اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے، امریکا اور چین سمیت ہر ملک کے ساتھ اچھے اور آزادانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔دی نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ایک اجتماع میں اس تاثر کو زائل کیا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک یا ملک میں آزادی صحافت کو محدود کرنے میں ملوث ہے،آرمی چیف بدھ کو پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں واشنگٹن میں مقیم تھنک ٹینک کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے،اپنے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورہ امریکا کے آخری روز تقریب کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر کوئی پابندی نہیں اور یہ کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں ملک کی ’’اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں‘‘۔ شرکاء میں سے ایک کے مطابق جنرل باجوہ نے امریکی سامعین کو اپنے ’’حیرت انگیز طور پر واضح‘‘ ریمارکس سے متاثر کیا ۔ایک اور شخص نےاجتماع میں زیر بحث موضوعات کو بتائے بغیر کہاکہ اس موقع پر ہر چیز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔شرکاء نے کہا کہ آرمی چیف نے’’بہت سی ایسی باتیں کہی جنہوں نے ہمیں ایک مثبت انداز میں حیران کر دیا
![](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/Army-Chief.jpg)
پاکستان میں صحافت پر پابندی نہیں، آرمی چیف۔۔
Facebook Comments