آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلِکس نے پاکستان میں صارفین کیلئے سبسکرپشن فیس میں کمی کردی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب نیٹ فلِکس نے نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور سپین جیسے ملکوں میں اپنی فیسیں بڑھائی ہیں، پاکستان میں فیس میں 400 روپے کی کمی کردی ہے۔ اس کمی کے بعد نیٹ فلِکس کا سٹینڈرڈ پلان 800 اور پریمیئم پلان 1100 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یہ پلان بالترتیب 1200 اور 1500 روپے کے تھے۔

Facebook Comments