pakistani sahafion ko azadi honi chahiye

پاکستان میں میڈیا پر پابندیاں، امریکاکا اظہار تشویش۔۔

امریکا نے پاکستان میں میڈیا پر عائد پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل اس طرح کے مسائل اور تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر عائد پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر عائد پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کی گمشدگی اور حملوں کا تدارک نا کرنے سے واضح ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے خطرات سے دوچار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹس میں ان میں سے کچھ کو دستاویزی شکل دی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں میڈیا ادارے، صحافی اور ان کے گھرالوں کو آئے روز دھمکیاں اور ہراساں کیا جاتا ہے جو کہ سیکورٹی فورسز، سیاسی جماعتیں، مسلح اور دیگر گروہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل اس طرح کے مسائل اور تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں