pakistan mein media maghrib se zyada azzad hai

پاکستان میں میڈیا مغرب سے زیادہ آزاد ہے، کاکڑ۔۔

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین ہوں گے، میڈیا اس کی رپورٹنگ کرے گا جس سے پتہ چل جائے گا کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہوئے یا شفاف، پاکستان میں میڈیا مغربی ممالک سے زیادہ آزاد ہے، اگر آپ موازنہ کریں تو غالباً مغربی میڈیا پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ پابندیاں ہیں۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو اپنے وقت پر ہوں گے، پاکستان میں عبوری جمہوریت ہے اور عبوری جمہوریتوں کو داخلی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔پی ٹی آئی کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم ایک مثالی جمہوریت میں رہ رہے ہیں تاہم کچھ خدشات موجود ہیں، ہم جتنا ہو سکے گا کوشش کریں گے کہ لوگوں کو اپنی مستقبل کی قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں