معروف اداکارہ مریم نفیس نے عوام کی اکثریت کو اخلاقی طور پر کرپٹ، جھوٹی اور کاہل قرار دے دیا۔مریم نفیس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پاکستانی قوم کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی اکثریت کرپٹ، جھوٹی اور کاہل ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کرپٹ ہیں اس ملک میں کچھ بھی میرٹ پر نہیں ہوتا، آج ہمارا ملک مقامی اور بین الاقوامی سطح پر جہاں کہاں کھڑا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں صرف مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور ملکی مسائل ہی اصل مسائل نہیں بلکہ اغوا، خواتین کو ہراساں کرنے، حملے اور قتل جیسے تشویشناک اور سنگین مسائل بھی ہیں۔مریم نفیس نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں بچوں کو تعلیم دلانا ایک ٹاسک بن چکا ہے؟ ملک میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے نظام سے بالکل خوش نہیں ہوں، کیا آپ جانتے ہیں کراچی دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر بن چکا ہے، مجھے شہر اور اس کا نظام پسند نہیں۔مریم نفیس نے کہا کہ مجھے کراچی کے رہائشیوں سے نہیں بلکہ شہر کی تباہ حال سڑکوں اور موسم سے مسئلہ ہے، یہاں کے لوگ اچھے ہیں لیکن کوئی بھی شہر کی ملکیت لینے کو تیار نہیں۔معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے پاکستان میں خواتین کیلیے ایک غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔