پاکستان میں چائینہ کے خیرسگالی سفیر محمدعامر نے لاہورپریس کلب کادورہ کیا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس محمود عربی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، سینئرصحافی سعید اختر، عبداللہ ، فرازفاروقی ، صباءممتازبانو، عبدالرحمان اور علی رضانے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ سفیرمحمد عامر نے اس موقع پر پاک چائینہ دوستی پر گفتگوکرتے ہوئے سی پیک منصوبے کو پاکستان کی ترقی کا سنگ میل قراردیا ۔ انھوں نے اعدادو شمار سے ثابت کیاکہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی ترقی کے دروازے کھلے گے ، گوادر کے ذریعے ہونے والی تجارت میں سی پیک کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیداہوں گے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے درمیان رابطوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے لاہورپریس کلب کو آن بورڈ لیکرایک میگنیزم تیارکریں گے جس کے باعث دونوں ممالک کے میڈیانمائندے سی پیک کی ترقی میں بہترین کردار اداکریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے لاہورپریس کلب لائبریری کوڈیجیٹل بنانے کے لئے دوجدید کمپیوٹر عطیہ کئے ۔
پاکستان میں چین کے خیرسگالی سفیر کا دورہ پریس کلب۔۔
Facebook Comments