وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جہاں پر اور مسائل کا سامنا ہے وہاں پر فیک نیوز کا بھی سامنا ہے، بچے بغیر تحقیق کے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر یقین نہ کیا کرے، سچ ابھی تسمے باندھ رہا ہوتا ہے، جھوٹ پوری دنیا کا چکر لگاکر آجاتا ہے۔
Facebook Comments