pemra qanoon har saal review hona chahiye

پاکستان کا پہلا میڈیا سٹی بنانے پر کام شروع۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روات میں ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ ریڈیو پاکستان کو عالمی میعار کے مطابق بنانے اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی جانب اہم سنگ میل ہے، جس کے بعد منصوبے کی تکیل کے بعد ریڈیو پاکستان کی نشریات کئی دیگر ممالک میں بھی سنا جا سکے گا۔ ڈی ایم آر ٹیکنالوجی ریڈیو پاکستان کو 4 مختلف سگنلز تک کی ترسیل کے قابل بنائے گی اس کے علاوہ بجلی کی کھپت میں 33 فیصد کمی کرے گی۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ روات میں پاکستان کا پہلا میڈیا سٹی قائم کرنے کے لیے بھی کام شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی خصوصی رہنمائی اور تعاون سے یہ سب کچھ ممکن ہوا ۔فارن میڈیا ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات اب 52 ملکوں میں سنی جا سکیں گی، موجودہ حکومت نے اداروں کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا تھا، یہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم ہو گا، یہ مانیٹرنگ سسٹم پہلی دفعہ انسٹال کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے، گزشتہ حکومت میں ریڈیو اور ٹی وی کی نیلامی کی باتیں ہوا کرتی تھیں، فارن میڈیا ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال سے حالات حاضرہ سے آگاہی حاصل ہو گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں