Pakistan ka kenya se dono bhaion ka call record talb

پاکستان کا کینیا سے دونوں بھائیوں کا کال ریکارڈ طلب

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی ڈائریکڑ ایف آئی اے ہیڈکواٹراطہر وحید اور ڈیپٹی ڈائریکڑ جنرل انٹیلی جینس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ کی معاونت حاصل رہی۔تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہاہش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔زرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔دریں اثنا پاکستان نے کینیا سے مقتول صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں معاونت کے لیے وقار احمد، ان کی اہلیہ مورین وقار اور خرم احمد کی ٹیلی فون کالز کی تاریخ کے بارے میں معلومات مانگ لیں۔جیونیوز کے مطابق جمہوریہ کینیا کی نیشنل پولیس سروس  کو  حکومت پاکستان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں مدد کے لیے کئی شعبوں میں مدد مانگی گئی ہے جو 23 اکتوبر کو جنرل سروس یونٹ کے مسلح اہلکاروں کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے تھے۔پاکستان حکومت نے کینیا کی نیشنل پولیس سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشد شریف قتل کیس میں اپنے نتائج فراہم کرے جس میں واقعے کی ابتدائی رپوٹ؛ ان انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کے نام اور رابطے کی تفصیلات جو شوٹنگ کے وقت ایک ویران علاقے میں پہاڑی زمین کے ایک بڑے حصے پر AMMODUMP ٹریننگ کیمپ، وقار احمد کی ملکیتی جائے وقوع، میں تربیت حاصل کر رہے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں