bbc se jhooti khabar ki wazahat talb

پاکستان کا بی بی سی سے غلط خبرپر احتجاج۔۔

بے بنیاد اور یکطرفہ خبروں پر پاکستان نے بی بی سی سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت اطلاعات کی جانب سے دو جون کی خبر پر ڈوزیئر بھی برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے کے حوالے کیا گیاہے جس میں بی بی سے معذرت کے ساتھ خبر ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کا احتجاجی ڈوزیئر 19 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیوں سے متعلق خبر پر بھیجا گیاہے ۔ ڈوزیئر میں کہا گیاہے کہ 2 جون کوشائع ہونیوالی خبرصحافتی اقدارکیخلاف اورمن گھڑت تھی، خبرمیں فریقین کاموقف نہیں لیاگیاجوبی بی سی کی ادارتی پالیسی کیخلاف ہے، بغیرثبوت خبرشائع کرکے پاکستان کیخلاف سنگین الزام تراشی کی گئی، تجزیئے سے واضح ہوتاہے خبرمیں جانبداری کامظاہرہ کیاگیا، خبرمیں حقائق کوبھی توڑمروڑکرپیش کیاگیا، خبرمیں حتمی نتائج کااخذکرناغیرجانبدار،معروضی صحافت کیخلاف ہے۔ حکومت پاکستان کوامیدہے خبرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، بی بی سی معافی مانگ کرمتعلقہ خبراپنی ویب سائٹ سے ہٹائے، امیدہے آئندہ پاکستان مخالف جعلی خبروں کی اشاعت سے اجتناب کیاجائےگا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں