pakistan international screen award ki dhoka dahi

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈزکی دھوکا دہی۔۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز دوہزار بیس آج (جمعہ کی شب) دبئی میں ہورہے ہیں، لیکن پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اس شو کی انتظامیہ اور پی آر کمپنی نے زبردست دھوکادہی سے کام لیتے ہوئے فنکاروں کے نام پر ٹکٹ تو بیچ دیئے لیکن فنکاروں کو کراچی میں ہی چھوڑ دیا۔۔پپو کے مطابق آج رات جب دبئی میں ایوارڈز کی تقریب ہوگی تو اس ایوارڈ کے لئے نامزد کئی مقبول اور مشہور فنکار وہاں موجود نہیں ہوں گے کیوں کہ ان فنکاروں کو کراچی میں لفٹ ہی نہیں کرائی گئی۔۔ کراچی کی شوبز برادری میں اس ایوارڈ سے متعلق کافی منفی تاثر پھیلا ہوا ہے۔۔ پپو کی مخبری پر جب ہم نے اس ایوارڈ میں نامزد کئی نامور فنکاروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ صرف پپو کی خبر کی تصدیق کی بلکہ کئی مزید انکشافات بھی کئے۔۔بلبلے کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ اداکار نبیل کا کہنا ہے کہ ۔۔سات فروری کو یہ ایوارڈ شو ہونا ہے لیکن اس سے ایک روز پہلے ہی ایوارڈ انتظامیہ نے ان سے رابطہ منقطع کردیا۔۔نبیل کے مطابق صرف وہی نہیں دیگر کئی فنکار جن میں نادیہ افگن، حنا دلپزیر،سمیع خان، اوسامہ خالد بٹ، زاہد احمد، ٹیپو شاہ ، ماہرہ خان وغیرہ کے ساتھ بھی اسی طرح کا ہتک آمیز سلوک کیا گیا ان تمام لوگوں سے ایوارڈ شو کی پبلک ریلیشن کمپنی (باڈی بیٹ) نے رابطہ کیا لیکن ایک روز پہلے سب سے رابطہ منقطع کردیا۔۔نبیل کے ساتھ اس گفتگو کو جب ہم نے پپو کے ساتھ شیئر کیا تو پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ۔۔جن لوگوں کا اس ایوارڈ سے کوئی لینا دینا نہیں انہیں تو پرائیوٹ جیٹ میں کراچی سے دبئی لےجایاگیا لیکن جو فنکار ایوارڈ کے لئے نامزد ہیں انہیں لفٹ ہی نہیں کرائی گئی۔۔اداکار نبیل نے اپنے تمام مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شو میں نہیں ہوں گے ایوارڈ انتظامیہ نے انکا نام استعما ل کیا ہے۔۔نادیہ افگن کے مطابق انہوں نے ایوارڈ کی وجہ سےاپنی شوٹنگز کی تاریخیں تبدیل کرلیں، چھ فروری کو دبئی جانے کا کہاگیا تھا جسکے لئے ان کے شوہر نےاپنی الگ سے ٹکٹ بک کرالی تھی لیکن پھر اچانک ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی چھاگئی۔۔جس پررات ڈھائی میرے شوہر نے اپنی ٹکٹ کینسل کرائی۔۔معروف اداکار ٹیپو شاہ کا کہنا ہے کہ ان سمیت کئی فنکاروں کو دبئی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکہ انتظامیہ نے چھ فروری کے بعد سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔۔ ٹیپو شا ہ نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ جن لوگوں کو ایوارڈز دینا ہے انہیں ٹکٹ نہیں بھیج رہے اور جن کا اس کام سے کوئی لینا دینا نہیں ،انہیں آپ لوگ(ایوارڈز انتظامیہ) بلارہے ہیں۔۔اداکارر اسامہ عثمان خالد بٹ،رافع محمود،ثاقب ملک وغیرہ نے بھی ایوارڈز شو پر تنقید کی ہے۔۔اداکار زاہد احمد، نوید ناشاد،میکال ذوالفقار، معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر،علی سفینہ سمیت کئی نامور فنکاردبئی نہیں لےجائے گے، حیرت انگیز طور پر ایوارڈ کے لئے کٹیگری ایکٹر ان ٹی وی کامیڈی رول میں نامزد چھ کے چھ کے فنکار کراچی میں ہی ہیں انہیں لفٹ نہیں کرائی گئی۔۔پپو کے مطابق جن لوگوں کو ایوارڈ انتظامیہ پرائیوٹ جیٹ میں لے گئی انمیں عروہ حسین، سونیا حسین، اشنا شاہ، مومل شیخ، سارا خان اور دیگر کئی لوگ شامل تھے جن کا ایوارڈزسے کوئی لینا دینا نہیں ، عروہ حسین کے ساتھ ان کے سنگر شوہر فرحان سعید کو بھی پرائیوٹ جیٹ میں لے جایاگیا۔۔ایوارڈز کی پی آر کمپنی کے مطابق جن فنکاروں کو پرائیوٹ جیٹ میں لےجایاگیا انہیں شو میں پرفارم کرنا تھا اس لئے انہیں ریہرسلز کے لئے پہلے جانا ضروری تھا۔پپو نے سوال کیا ہے کہ کیا یہ ڈانس شو ہے یا ایوارڈ شو، کہ جس میں ایوارڈوالے تو لےجائے نہیں گئے لیکن ڈانس والوں کو عزت و تکریم دی گئی؟؟ ماہرہ خان کے متعلق بھی ایوارڈانتظامیہ نےد عوی کیا تھاکہ وہ بھی اس شو میں پرفارم کریں گی لیکن ماہرہ خان نے صاف انکار کردیا کہ وہ اس شو میں شرکت نہیں کرینگی۔۔پپو کے مطابق ایوارڈ شو انتظامیہ کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سےلگایاجاسکتا ہے کہ جیوری ممبر عمیر علوی کو بھی ٹکٹ نہیں دیاگیا، جس پر انہوں نے سوشل ویب سائیٹ پراسٹیٹس ڈالا ہے کہ جب دبئی لے جانہیں سکتے تو جیوری میں رکھتے کیوں ہو؟؟دوسری طرف ایوارڈز کی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے سی ای او حسن رضوی کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ ہمیں انتظامیہ نےٹکٹ ہی نہیں دیئے  جس کی کئی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کراچی سے دبئی جانےوالی تمام پروازیں بھری ہوئی تھیں جن کے ٹکٹ دستیاب نہیں تھے،حسن رضوی کاکہنا ہے کہ ہم فنکاروں کی عزت کرتے ہیں،جو کچھ ہوا سب ناگہانی تھا، جس کا مقصد کسی کی بے عزتی مقصود نہیں تھا۔۔

pakistan international screen award ki dhoka dahi

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں