سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر جبکہ بھارت کئی درجے رینکنگ بہتر کرنے کے بعد 151 ویں پوزیشن پر آ گیاہے ۔سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2025 میں پاکستان 158 ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ بھارت کی رینکنگ بہتر ہوتے ہوئے 151 ہو گئی ہے جبکہ 2024 میں پاکستان 152 ویں نمبر پر تھا اور بھارت 159 ویں پوزیشن پر تھا، پاکستان تنزلی کا شکار اس لیئے ہوا کیونکہ پاکستانی میڈیا غیر اعلانیہ سینسر شپ کا سامنا کر رہاہے ، معروف ٹی وی اینکرز کاشف عباسی، سمیع ابراہیم ، عارف حمید بھٹی، سمینہ پاشا، پارس جہانزیب سمیت متعدد ٹی وی سکرینز سے غائب ہیں، کوئی نہیں جانتا کہ وہ ٹی وی اسکرینز سے کیوں غائب ہیں، کچھ ٹی وی اینکرز پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جو پاکستان میں کام کر رہے ہیں وہ اپنے مستقبل کے بارے میں تحفظات کا شکار ہیں، پاکستان میں میڈیا کے حالات اچھے نہیں ہیں ۔
