Pakistan First Social Media Press Club

 پہلا سوشل میڈیا پریس کلب تشکیل دیدیا گیا

تیزرفتار ترقی کے اس زمانے میں سوشل میڈیا ہی خبر اور معلومات کا سب سے مؤثر میڈیئم بن کے ابھرا ہے اور اس نے مقبولیت اور اثر پزیری میں پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بزم فکر وعمل نے ان غیر روایتی صحافیوں کو جوکہ سوشل میڈیا پہ سرگرم رہتے ہیں ایک پلیٹ فارم پہ مجتمع کرکے انکی فکری و قلمی توانائیوں‌ کو تعمیری جہت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی ضمن میں پہلا قدم اٹھالیا اور پاکستان کا پہلا سوشل میڈیا پریس کلب قائم کردیا جس کے لئے  صحافت کے ایک جانے پہچانے اور عافیہ موومنٹ کے ایک متحرک و سنجیدہ نام جناب عبدالحفیظ خٹک کو اس کلب کا پہلا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ۔۔اس کلب میں سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی رکن بن سکتے ہیں لیکن عہدیداران نہیں ، تاہم کلب کا رکن بننے کے بعد انہیں اپنے سیاسی نظریئے پہ تنقید برداشت کرنے اور دوسرے لوگوں کو ناجائز تنقید یا الزام تراشی کا نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا لازمی ہوگا – جلد ہی اس سوشل میڈیا پریس کلب کا باضابطہ افتتاح کردیا جائے گا اور اسے باقاعدہ رجسٹر کرانے کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا اور اس کلب کے قوائد و ضوابط مشتہر کردیئے جائینگے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں