پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برادری سندھ اسمبلی میں منعقد ہوئی پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر ز کے نو منتخب عہدیداران سے صوبائی وزیر اطلاعات و ماس ٹرانزرٹ شرجیل انعام میمن نے حلف لیا حلف اٹھانے والوں پاکستان ایسوسی ایشن پریس فوٹو گرافر صدر محمد جمیل نائب صدر اعجاز سیکریٹری محمد نعمان ضوائنٹ سیکریٹری محمد عظیم خازن سید عمران علی شامل تھے جبکہ مجلس عالمہ میں رانا طاہر سید عمران علی اور محمد متین شامل تھے اس موقع پرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست ستون ہے اور اس میں فوٹو گرافرز فرنٹ لائن کے دستے کا کام کرتے ہیں معاشرتی حالات کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور یہ واحد جماعت ہے جس نے آزادی صحافت کے لیے عملی طور پر کام کرکے دکھا یا ساڑھے تین سال کی گزشتہ حکومت نے جس طرح صحافیوں کا استحصال کیا وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے ہم صحافیوں بھائیوں کی فلاح و بہود کے لیے کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ہم پاکستان ایسوسی ایشن پریس فوٹو گرافرز کے ساتھ ہیں ہمارا ہر ممکن تعاون پہلے کی طرح آپ سے ساتھ ہوگا۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کی حلف برداری
Facebook Comments