Pakistan association of press photographers ke intekhabaat

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے انتخابات۔۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے انتخابات میں محمد جمیل صدر کے عہدے پر اور ثاقب صدیقی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب ہوئے جب کہ کراچی پریس کلب میں  پولنگ کے بعد سعید لاشاری کو نائب صدر، عباس مہدی کو جنرل سیکرٹری اور اعجاز کورائی کو خازن کے عہدوں پر کامیاب قرار دیاگیا۔ گورننگ باڈی کی پانچ نشستوں پر سات امیدوار مدمقابل تھے، جس مین سے محمد بیگ، محمد امین،سید شارق حسین،سلطان چاکی سومرو اور سعید اقبال کامیاب قرار پائے، پولنگ میں ایک سودس ممبران میں سے چھیانوے نے ووٹ کاسٹ کئے، پولنگ کی نگرانی چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید جان بلوچ نے کی، ان کی معاونت میں سینئر صحافی شاہد غزالی، احمد ملک اور توصیف احمد شامل تھے۔ چیئرمین سعید جان بلوچ اور شاہد غزالی نے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کو اعلان کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ منتخب عہدیدار تمام ممبران کے لئے لگن اور ایمانداری سے کام کریں گے۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان ایسو سی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز ( پیپ) کے نو منتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں پیپ کے صدر محمد جمیل جنرل سیکریٹری عباس مہدی۔ نائب صدر سعید لاشاری جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صدیقی خازن اعجاز کورائی اور گورننگ باڈی کے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے نے پیپ کے جمہوری روایات اور آزادی اظہار کی جدوجہد میں اہم کردار کو سراہا ہے اور اس جدوجہد پر پیپ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کے یو جے نے کہا کہ امید ہے کہ پیپ فوٹوگرافرز برادری کے لئے ماضی کی طرح شاندار کردار ادا کرتی رہے گی اور کے یو جے کا  ساتھ ماضی کی طرح ہمیشہ پیپ کے ساتھ رہے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں