Pakistan advertisers society ke naye ohdedaar ka intekhaab

پاکستان ایڈورٹائزرزسوسائٹی کے نئے عہدیداروں کا انتخاب۔۔

پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی مجلس  عاملہ  کا 24واں اجلاس ہوا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر عباس نے انڈسٹری کو درپیش مسائل پر ارکان کی توجہ مبذول کرائی اور 2022کیلئے ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔بعدازاں پروجیکٹ ہیڈ اور جنرل مینجر افشیں رضوی نے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران 14 ارکان پر مشتمل کونسل اور اس کے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر زیلف منیر کو کونسل کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔خالد فرید کو بطور وائس چیئر،فرحین سلمان کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ آصف عزیزد کو گورنمنٹ ریلیشنز کمیٹی کا چیئرمین ،فیصل رانا کو ریجنل کمیٹی کا نیا چیئرنامزد کیا گیا۔۔پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی مجلس عامہ کا 24واں سالانہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا ،جس میں پاکستان کے تمام بڑے ایڈورٹائرز نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس عام کے دوران اس بات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی گئی کہ کونسل اور اُس کے عہدیداروں کی مدت ختم ہو چکی ہے۔لہٰذا،اجلاس کی کارروائی کے دوران 14ارکان پر مشتمل نئی کونسل اور اْس کے عہدیدارن کا انتخاب بھی ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹرزیلف منیر کو کونسل کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔خالد فرید کو بطور وائس چیئر اور فرحین سلمان کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے چیئرمین، آصف عزیز کو گورنمنٹ ریلیشنز کمیٹی کا چیئر نامزد کرنے کے علاوہ فیصل رانا کو ریجنل کمیٹی کا نیا چیئر نامزد کیا گیا۔نو منتخب مجلس عاملہ کے دیگر ارکان میں احمد وہاب شاہ، عاصمہ حق، حسان سروانی، ہمایوں فاروق،ہمایوں شیخ، خرم قریشی، نعمان خان، شیخ عادل حسین اورسید عثمان قیصر شامل تھے۔نو منتخب کونسل کی مدت یکم جنوری ، 2022ء سے شروع ہو گی۔ اپنے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرزیلف منیر نے کہا کہ سوسائٹی کی پہلی خاتون چیئر کے طور پر منتخب ہونا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مقصد پر پختہ یقین رکھتی ہیںاور اُسی کے ساتھ تنوع، برابری اور شمولیت پر مبنی پائیدار مستقبل کی غرض سے مارکیٹنگ اور مارکیٹرز کے کردار پر بھی پختہ یقین رکھتی ہیں جو سنہ 2022ء میں ہماری توجہ کا مرکز ہوگا اور اسی کے ساتھ ایڈورٹائزرز کی برادری کے لیے کچھ بامقصد اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کونسل کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اْنھوں نے مجھ پر اور میری قیادت پر اعتماد کیا اور میں یقین دلاتی ہوں کہ میں ، اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ، اْن کی توقعات پر پورا اتروں گی۔ اجلاس میں قمر عباس نے سنہ 2021ء کے دوران کیے گئے اہم اقدامات کے علاوہ انڈسٹری کو درپیش بعض اہم مسائل کی جانب بھی ارکان کی توجہ مبذول کرائی۔ اجلاس میں شریک ارکان کے سامنے سنہ 2022ء کے لیے ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاںافشین رضوی نے ایفی ایوارڈز پاکستان کے بارے میں پریزینٹیشن دی۔ سالانہ اجلاس عام کا اختتام سبکدوش ہونے والے چیئرمین آصف عزیز کی جانب سے نو منتخب چیئر ڈاکٹر زیلف منیر کو ذمہ داریوں کی منتقلی کے ساتھ ہوا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں