پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) نے گزشتہ دنوں کراچی میں اپنی 26ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں، منتخب کونسل ممبران اور نمائندہ ممبران نے شرکت کی۔سوسائٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ضیلف منیر نے میٹنگ کا آغاز کیا اور سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ دو سال کیجانب سے کیے گئے کامیاب اقدامات کا جائزہ لیا۔پی اے ایس کی جنرل مینیجر افشین رضوی کی جانب سے ایم اے ڈی سیمبل، سمورگ ایوارڈ، پاکستان ینگ لائنز مقابلےاور ایفی ایوارڈ پاکستان فلیگ شپ پروگرام جیسے اقدامات پر پریزینٹیشن کے بعد پی اے ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر عباس نے صنعتی ادراک اور مستقبل کے مواقع کے ساتھ 2023 کے اہم اقدامات پیش کیے۔2023 میں کونسل اور عہدیداروں کی دو سالہ مدت ختم ہونے کی وجہ سے کونسل کےانتخابات بھی اجلاس کا حصہ تھے۔نومنتخب کونسل 12 ارکان پر مشتمل ہے۔بی ایس پی اے این کی صدر اور لپٹن ٹی اینڈ انفیوژن کی جنرل مینیجر فرحین سلمان عامر سوسائٹی کی نئی چیئرمین منتخب ہوئیں،یونی لیور پاکستان کی بیوٹی،ویل بینگ اینڈ پرسنل کیئر کی بزنس ہیڈ عاصمہ حق اور نیسلے پاکستان کے مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن کے سربراہ فیصل رانا نائب چیئر مین منتخب ہوئے جبکہ شان فوڈز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہمایوں شیخ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔دیگر نومنتخب کونس میں پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے سینئربرانڈ ڈائریکٹر فہد سلیم، ایشین کنزیومرکیئر(ڈابر پاکستان) کے سی ای او نعمان خان،ای بی ایم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہ زین منیر،جاز کے چیف بزنس آفیسرآصف عزیز، نیشنل فوڈز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی راشد خان، بینک الفلاح کے مارکیٹنگ اینڈ برانڈ مینجمنٹ کے سربراہ راحیل یوسف اور جوبلی لائف انشورنس کے مارکیٹنگ ہیڈ سید عثمان قیصر شامل ہیں۔پیل کے مارکیٹنگ کمرشل اسٹریٹیجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے جنرل مینجر حسن شیروانی کو بطور ریجنل کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔