جمال میر پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن(پی اے اے)
کے 2021-2022 کے سالانہ انتخابات میں پریسٹیج کمیونیکیشنز کے جمال میر کو بلامقابلہ چیئرمین ایسوسی ایشن منتخب کرلیا گیا۔ دی برانڈ پارٹنرشپ کے نعمان نبی احمد کو سینئر وائس چیئرمین جبکہ TNI کمیونیکیشنز کے محمد ذیشان خان کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ایم سی ایم کے محمود پاریکھ ، انٹیٹ لنک کے عثمان عتیق بٹ اور ولاسٹی کے رضوان اشرف پی اے اے زونز اے ، بی اور سی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ مارکس مین کے جاوید قدیر سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئے۔ نو منتخب چیئرمین احمد جمال میر نے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام اراکین کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے اے ارکان کے تعاون سے نئی ٹیم انڈسٹری میں مثبت تبدیلی اور ترقی کے لیے کام کرے گی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب ہونے والے دیگر ارکان میں انیس تھاور (جی ایچ تھاور)، عمرن ارشاد (ایم اینڈ سی ساچی)، فہد خان (مین ہٹن کمیونیکیشنز)، میاں مبین شفاعت (اوک میڈیا)، احمد حسین کپاڈیہ (سنرجی)، سارہ فاطمہ قریشی، مسز فائزہ ندیم (مڈاس کمیونیکشنز) شامل ہیں۔
