pak turkia sarkari tv par mushtarka nashariat chalane par ittefaq

پاک ترکیہ سرکاری ٹی وی پر مشترکہ نشریات چلانے پر اتفاق۔۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ ڈراما پروڈکشن سمیت دونوں ممالک کے سرکاری ٹی وی چینلز کی مشترکہ نشریات چلانے اور ڈراموں کو دکھانے پر اتفاق ہوگیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا۔ملاقات میں میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ کی مشترکہ نشریات سمیت ترکیہ کے مقبول ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر اتفاق کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں