پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اینکر پرسن کامران خان نے پاک فوج سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ جس نے بھی آج آگ لگائی ہے مقصد پورے پاکستان کولپیٹ میں لینا ہے اس پہلے کہ یہ آگ پورے ملک کو نگل جائے ملک کو بچانے کے لئے افواج پاکستان کو محدود مگر راست کارروائی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فوج کی کارروائی کے حوالے سے متعدد آپشنز ہیں جن کے استعمال سے ملک میں مزید افراتفری اور عدم استحکام کی سونامی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments