pak china media coverage ke qayam par ittefaq

پاک چین میڈیاکوریڈور کے قیام پر اتفاق۔۔

پاکستان اور چینی میڈیا نے پرا پیگنڈوں کی روک تھام کیلئے مستحکم روابط مزید بڑھانے اور پاک چین میڈیا کوریڈورقائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے  یہاں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیزکے زیر اہتمام پہلے چین،پاکستان میڈیا فورم کے دوران طے پایا۔فورم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور چین کو مل کر میڈیا کی جھوٹی خبروں کا جواب دینے کیلئے کام کرنا چاہیے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے اور جھوٹی خبروں اور پراپیگنڈوں کے ذریعے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں تاہم پاکستانی اور چینی میڈیا مل کر ان منفی بیانیے کو ناکام بنائیں گے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں