ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میں دکھائے جانے والے اشتہارات کی فیس 30 لاکھ روپے فی دس سیکنڈ مقرر کرنے کا انکشاف ہواہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق براڈ کاسٹرز اس میچ سے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید ہیں، نشریات دکھانے کے خواہشمند ٹی وی چینل کو 90 کروڑ کے قریب رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ ’’پاورڈ بائی‘‘ اسپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہے۔دوسری جانب ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کیلئے 7 لاکھ روپے فی 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی کیونکہ 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہندو مذہب کا تہوار نوراتری شروع ہورہا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پاک بھارت مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ فینز نے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
پاک بھارت ورلڈکپ میچ، اشتہارات کے نرخ آسمان پر۔۔
Facebook Comments