kafi arsay tak kalay jadu ka shikar raha

پیسے مانگنے پر دانش کا کردار نہیں ملا، فیروزخان۔۔

اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں انہوں نے دانش کاکردار اداکرنے کے لیے پیسے مانگے تھے جس کی وجہ سے انہیں یہ کردار نہیں دیا گیا۔اداکار ہمایوں سعید اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے کیریئر کے سب سے کامیاب ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑے، وہیں یہ تنازعات کی زد میں بھی رہا اور  اب بھی مسلسل تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔ پہلے اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا تھا یہ ڈراما انہیں آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے ٹھکرادیا اور اب فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ انہیں آفر ہوا تھا لیکن جب انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کے پیسے مانگے تو انہیں ’’دانش‘‘کا کردار کرنے نہیں دیا گیا۔فیروز خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے کہنے پر خلیل الرحمان قمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ سے باہر نکلیں۔فیروز خان نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کہا کہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لوگ انہیں کام کے سلسلے میں فون کرتے ہیں اور شاید میں نے انہیں کبھی ان کے اسکرپٹ پر کام کرنے کے لیے فون نہیں کیا۔میزبان نے پوچھا ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ پہلے آپ کرنے والے تھے؟ جس پر فیروز خان نے کہا جی مجھے ڈرامے کا مرکزی ’’دانش‘‘کا رول آفر ہوا تھا جسے ہمایوں سعید نے ادا کیا ہے۔ میزبان نے پوچھا تو آپ نے یہ کردار کیوں نہیں کیا جس پر فیروز خان نے کہا میں نے یہ کردار ادا کرنے کے پیسے مانگے تھے۔میزبان نے کہا توکیا ہمایوں سعید نے مفت میں کام کیا تھا؟ جس پر فیروز خان نے کہا ہمایوں سعید کی وہ اپنی پروڈکشن تھی تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس طرح کیا۔ لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب میں نے پیسے مانگے تو خلیل صاحب کو یہ اچھا نہیں لگا ہوگا کہ کوئی اداکار ان کی اسکرپٹ کے لیے پیسے مانگ رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں