paintings chori ka drop scene

پینٹنگز چوری کا ڈراپ سین، آرٹسٹ کو واپس مل گئیں۔۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کلچر اینڈ اسپورٹس کے سینیئر ڈائریکٹر نے دونوں پینٹنگز آرٹسٹ کے حوالے کردیں جبکہ آرٹسٹ سیفی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دس لاکھ روپے رائلٹی کےمطالبہ کے لئے قانونی کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ڈھرکی ضلع گھوٹکی کے آرٹسٹ سیفی سومرو کے سوشل میڈیا پر کراچی فریئر ہال میں پینٹنگز نمائش میں دو پینٹنگز چوری ہونے کے دعویٰ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس نے میڈیا کی موجودگی میں دونوں پینٹنگز سمیت مصور جمی انجینئر کی جانب سے انعامی رقم سیفی سومرو کے حوالے کردی۔اس موقع پر مصور سیفی سومرو نےکے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فن پاروں کی رائلٹی کی مد میں دس لاکھ روپے ادا کریں ورنہ قانونی کاروائی کا بھی حق رکھتے ہیں۔مصور نے کہا کہ پینٹنگز غائب ہونے کا معاملہ تب سے تھا جب میں فائنل ائیر کا اسٹوڈنٹ تھا اور انہیں یونیورسٹی میں لگایا تھا، جس کے بعد  بے نظیر ارٹ گیلری میں نمائش ہوئی تو اس میں سے میں نے دو پینٹنگ اٹھا کر صادقین ایوارڈ کیلئے ادھر بھیجی تھیں ایگزیکیوشن کے بعد میں نے کانٹیکٹ کیا تھا ، میرے پاس جو نمبر ہے ابھی تک فون جارہا ہے مگر کوئی نہیں اٹھاتا ، ایک بار رابطہ کرنے پر مجھے بتایا گیا کہ یہ نمبر اب ہمارے پی ٹی سی ایل میں کنورٹ کیا جا چکا ہے اطلاعات آئیں کہ تزین و آرائش کے دوران پینٹنگز کھو گئیں سات سال کے بعد میں نے ڈرامے میں پینٹنگز دیکھیں پھر کلیم کیا۔انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم میری پینٹنگز کہاں کہاں استعمال کی گئی ہیں، مجھے اگر معلوم ہوگا کہ میری پینٹنگز سے کمایا گیا ہے تو ہم قانونی کاروائی کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہین ہمین فن پاروں کی رائلٹی چاہئیے ورنہ ہم قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔اس موقع پر کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس نے کہا سیفی کی تصاویر کا معاملہ اختتام پزیر ہوگیا ہے، آج ہم نے آرٹسٹ کے حوالے انکی پینٹنگز کردی۔ کے ایم سی افسر نے کہا کہ  کئی بار سیفی سومرو اطلاع بھی دی گئی کہ پینٹنگز لے جائیں لیکن لینے نہیں آئے آج حوالے کردی گئیں جبکہ دس لاکھ کا مطالبہ صرف بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔فیریئر ہال میں موجود پینٹنگز 2017 سے یہیں موجود ہیں اور غائب نہیں ہوئیں۔فریئر ہال انتظامیہ اور کے ایم سی کی جانب سے پورٹریٹ پینٹنگز کی حوالگی کے بعد وصولی کے دستخط بھی لئے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں