pemra mein afsaraan ki taraqqian

پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون طلب۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دیدی، عدالت نے پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون بھی طلب کرلیا،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو فائل بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی کیسز میں اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ کریں گے، چینلز تو عدالت نہیں آئے جن کیخلاف پیمرا نے نوٹیفکیشن کیا ہے، اگر کوئی شہری عدالت آیا ہے تو اس کی حد تک عدالتی آرڈر کا اطلاق ہوگا۔اس پر وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں