پابندی کے باوجود ناز تھیٹر پر ڈرامے کی نمائش کرنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ڈرامہ بند کرا دیا اور ڈرامہ انتظامیہ کیخلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔۔کورونا کی موجودہ بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت کی جانب سے اجتماعات اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔لیکن ناز تھیٹر میلسی پر غلام شبیر عرف شیری اور اس کے ساتھی دھڑلے سے سٹیج ڈرامہ چلانے میں مصروف تھے اور گزشتہ شب بھی انہوں نے ڈرامہ چلا کر سینکڑوں لوگ جمع کیے ہوئے تھے ۔

Facebook Comments