paanchwa sahafi bhi corona virus ka shikaar

پانچواں  صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار۔۔

میڈیا انڈسٹری میں پانچواں  صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔۔ اس بار سرکاری خبررساں ایجنسی  اے پی پی کے  سابق چیف رپورٹر اور  یونین کے سابق صدر ظفررشید بھٹی کورونا اٹیک کا نشانہ بنے ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔اس سے پہلے ابتک کے وزیرآباد کے نمائندے۔۔لاہور کے میڈیا گروپ سٹی نیوزنیٹ ورک کے ایک اینکر سمیت تین صحافیوں کو بھی کورونا وائرس نے شکار کیا تھا۔۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے اور صحافیوں ،میڈیا ورکرز کو تحفظ دینے کے معاملات پر توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وہ اس عالمی وبا کا نشانہ بن رہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں