پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے صحافی ندیم بزدار اور اس کے دفتر سے پولیس کی طرف سے اغوا کرنے پر شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے پنجاب پولیس ہو یا سندھ پولیس یہ بے لگام ہو چکے ہیں کسی صحافی کو اس کے دفتر سے اٹھانا آزادی صحافت پر حملہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ندیم بزدار کو رہا نہ کیا گیا تو پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کے اندر بھرپور احتجاج ہو گا وزیر اعلی ہاوس اور آئی جی آفس کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے اور اس کے بعد اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافی حقوق کیلئے بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔۔۔۔
Facebook Comments