لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عمران عابد نے مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں اوریامقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ایف آئی اے کی سائبر کرائم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ دریں اثناء سائبر کرائم کیس میں رہائی کے لیے اوریا مقبول جان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،بیرسٹر میاں علی اشفاق اور اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اوریا مقبول جان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں،لاہور ہائیکورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے
Facebook Comments