لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جج رفاقت علی قمر نے درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔اس موقع پر ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی، سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔واضح رہے سائبر کرائم کے مقدمے میں 21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد۔۔
Facebook Comments