گستاخانہ مواد روکنے کا حکم جاری۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر اقدامات کرنے کاحکم دیا ہے، عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو 2017کے عدالتی فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، عدالت نے ہالینڈ کیساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا مسترد کر دی، گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام کی درخواست نمٹاتے ہوئے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے احکامات جاری کئے، عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2017 کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں پی ٹی اے گستاخانہ مواد کیخلاف جامع ضابطہ اور طریقہ کار وضع کرے،گستاخانہ مواد والےویب سائٹس اور پیجز کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں